مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نیوکلیئر میڈیسن سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ڈاکٹر رمضان احدی نے انکشاف کیا ہے کہ ایران تشخیص اور علاج میں ریڈیوفارماسیوٹیکل کے استعمال کے لحاظ سے دنیا کے 10 سرِفہرست ممالک میں شامل ہے۔
ایران میڈ 2025 نمائش کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ریڈیوفارماسیوٹیکل ادویات جدید میڈیکل سائنس میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہیں، جن کی مدد سے بیماریوں کی تشخیص زیادہ درست اور علاج تیز، محفوظ اور کم نقصان دہ ہو گیا ہے۔
ڈاکٹر احدی کے مطابق، ایران نے ان ادویات کی مقامی طور پر تیاری میں خودکفالت حاصل کر لی ہے اور اس وقت ملک بھر کے تقریباً 400 میڈیکل سینٹرز مقامی طور پر تیار کردہ ریڈیوفارماسیوٹیکل ادویات استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر میڈیسن کے اس شعبے میں ترقی، دنیا بھر میں سب سے تیزی سے بڑھنے والے طبّی میدانوں میں سے ایک ہے۔
آپ کا تبصرہ