مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی ٹی وی چینل نے خبر دی ہے کہ حیفا کی مقبوضہ بندرگاہ کا سسٹم ہیک کر کے صہیونی ملازمین کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے ہیں۔
اس ٹی وی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بندرگاہ حیفہ کا سسٹم ہیک کرنے کے بعد بندرگاہ کے صہیونی ملازمین کو پیغامات ملے ہیں کہ "یہ بندرگاہ عنقریب میزائل حملے کا نشانہ بنے گی۔
اس دھمکی آمیز پیغام کے بعد صیہونی کارکنوں اور مقبوضہ حیفا کے آبادکاروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ