28 دسمبر، 2021، 2:51 PM

ویانا مذاکرات اچھی سمت میں جاری ہیں / یمن میں ایرانی سفیر کو جلد تعینات کیا جائے گا

ویانا مذاکرات اچھی سمت میں جاری ہیں / یمن میں ایرانی سفیر کو جلد تعینات کیا جائے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے ویانا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات اچھی سمت میں جاری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان  نے ویانا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات اچھی سمت میں جاری ہیں۔ اگر فریق مقابل مذاکرات میں سنجیدگی کے ساتھ حسن نیت سے بھی کام لیں تو ایک قابل قبول معاہدے تک پہنچنا بعید نہیں ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے شہید حسن ایرلو کی یاد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے ساتھ رابطہ ہمارے لئے اہم ہے ہم یمن میں ہمہ گير اور جامع حکومت کی تشکیل کی حمایت کرتے ہیں۔ بعض طاقتیں یمن کی ارضی سالمیت کے لئے خطرہ ہیں۔ وہ یمن کو دو یا تین حصوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہیں جبکہ ہم یمن کی تقسیم کے خلاف ہیں ، ہم متحدہ یمن کے حامی اور طرفدار ہیں۔ ہم علاقائی اور اسلامی ممالک کی ہر قسم کی تقسیم کے خلاف ہیں۔ ہم یمن میں اپنا سفیر جلد از جلد تعینات کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ویانا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ویانا میں مذاکرات اچھی سمت میں جاری ہیں۔ ایک مشترک متن ہمارے پاس ہے ایرانی مذاکراتی ٹیم اس متن پر اپنی توجہ مبذول کئے ہوئے ہے۔ یورپی یونین کے نمائندے مورا بھی اپنی تلاش و کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں گروپ 1+4 کے درمیان مذاکرات کی فضا مثبت ہے اگر سنجیدگی اور حسن نیت سے کام لیا جائے تو ایک قابل قبول معاہدے تک پہنچنا بعید نہیں ہے۔

News ID 1909303

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha