4 جون، 2018، 6:09 PM

افغانستان میں وہابی دہشت گردوں کا سنی علماء کے اجلاس پر خودکش حملہ/7 افراد ہلاک

افغانستان میں وہابی دہشت گردوں کا سنی علماء کے اجلاس پر خودکش حملہ/7 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حکومت کے خلاف جنگ کو حرام قرار دینے والے سنی علمائے کرام کے اجلاس میں وہابی دہشت گردوں نے خودکش حملہ کرکے 7 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حکومت کے خلاف جنگ کو حرام قرار دینے والے سنی علمائے کرام کے اجلاس میں وہابی دہشت گردوں نے خودکش حملہ کرکے 7 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

 اطلاعات کے مطابق کابل میں  سنی علما و مشائخ  کے اجلاس کے باہر زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 7  افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ 17 افراد زخمی ہیں جن میں چار زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال مین طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اسپتال ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

افغان وزرات داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ دینی علماء نے اس اجلاس میں حکومت کے خلاف طالبان دہشت گردوں اور داعش کی جنگ کو حرام اور غیر شرعی قراردیتے ہوئے وہابی دہشت گردوں کو شر پسند عناصر قراردیا ہے۔

News ID 1881189

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha