مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے علاقہ دیر الزور میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے میں 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق داعش نے شام کے علاقہ دیر الزور پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سرکاری اہلکاروں سمیت 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ شام میں کام کرنے والے برطانوی ادارے نے دعویٰ کیا ہے داعش کے حملے کے بعد شامی فورسز اور ان کے اتحادیوں نے بمباری کی جس میں داعش کے 20 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق داعش حلب سے پسپا ہو کر شام کے صوبہ ادلب اور حمص کی طرف فرار ہوگئے ہیں۔
شام کے علاقہ دیر الزور میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے میں 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1869722
آپ کا تبصرہ