10 جولائی، 2016، 12:07 AM

نیٹو کا وارسا اجلاس میں 2016ء کے بعد بھی افغانستان میں رہنےکا فیصلہ

نیٹو کا وارسا اجلاس میں 2016ء کے بعد بھی افغانستان میں رہنےکا فیصلہ

وارسا میں ہونے والی نیٹو سربراہ کانفرنس میں افغانستان سے متعلق 3 اہم فیصلے کیے گئے۔ کانفرنس میں نیٹو نے 2016ء کے بعد بھی افغانستان میں رہنے اور اپنا مشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وارسا میں ہونے والی نیٹو سربراہ کانفرنس میں افغانستان سے متعلق 3 اہم فیصلے کیے گئے۔ کانفرنس میں نیٹو نے 2016ء کے بعد بھی افغانستان میں رہنے اور اپنا مشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نیٹو نےافغان سکیورٹی فورسز کے لیے 2020ء تک فنڈنگ جاری رکھنے کا عزم کیا ہے جبکہ افغانستان کے لیے طویل المدتی سیاسی شراکت اور عملی تعاون جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔نیٹو سربراہ کانفرنس نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ۔ نیٹو نے افغانستان کو 3 سال تک سالانہ ایک ارب ڈالر دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

News ID 1865369

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha