11 اپریل، 2016، 12:23 PM

جے ایف 17 تھنڈر طیارہ پاک فضائیہ کے اسکوارڈن ٹو میں شامل

جے ایف 17 تھنڈر طیارہ پاک فضائیہ کے اسکوارڈن ٹو میں شامل

پاکستان میں گزشتہ 6 دہائیوں سے زیر استعمال ایف سیون بی طیاروں کی جگہ پاک اور چین کے مشترکہ تعاون سے تیار کردہ جدید جے ایف 17 تھنڈر طیارے پاک فضائیہ کے اسکوارڈن ٹو میں شامل کر لئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں  گزشتہ 6 دہائیوں سے زیر استعمال ایف سیون بی طیاروں کی جگہ پاک اور چین کے مشترکہ تعاون سے تیار کردہ جدید جے ایف 17 تھنڈر طیارے  پاک فضائیہ کے اسکوارڈن ٹو میں شامل کر لئے گئے ہیں۔  پی اے ایف اسکوارڈن ٹو میں جے ایف 17 تھنڈر طیارے شامل کرنے کی تقریب کراچی میں پی اے ایف بیس مسرور میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیر دفاع خواجہ آصف اور ایئر چیف مارشل سہیل امان تھے۔ اس موقع پر خواجہ آصف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔

تقریب میں 1950 سے پی اے ایف اسکوارڈن ٹو میں شامل ایف سیون بی طیاروں کی جگہ جدید جے ایف 17 تھنڈر طیارے شامل کئے گئے جس سے اسکوارڈن ٹو اور پاک فضائیہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے فلائی مارچ کا شاندار مظاہرہ بھی کیا۔ جے ایف 17 تھنڈر طیارہ پاک اور چين نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔

News ID 1863215

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha