6 دسمبر، 2014، 11:36 AM

امریکہ

امریکہ میں سیام فام باشندوں کی ہلاکت کے معاملے پر تیسرے روز بھی مظاہرے جاری

امریکہ میں سیام فام باشندوں کی ہلاکت کے معاملے پر تیسرے روز بھی مظاہرے جاری

مہر نیوز/6 دسمبر/ 2014 ء : امریکہ میں سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیام فام باشندوں کی ہلاکت کے معاملے پر تیسرے روز بھی مظاہرے جاری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیام فام باشندوں کی ہلاکت کے معاملے پر تیسرے روز بھی مظاہرے جاری ہیں۔ نیویارک میں بھی ہزاروں افراد سڑکوں پرمظاہرہ کرتے نکل آئے اور سفید فام پولیس اہلکاروں کے اقدام کے خلاف نعرے لگائے۔نیویارک میں بدھ سے عدالت کے فیصلے کے خلاف پر امن مظاہرے جاری ہیں جس میں سفید فام پولیس اہلکاروں کو سیاہ فاموں کی ہلاکت کے الزام سے بری قرار دے دیا گیا ہے۔دوسری جانب ریاست میسوری میں بھی اس فیصلے کے خلاف شہریوں نے بڑی تعداد میں مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ نسلی امتیاز کے خلاف ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکہ میں سیاہ فام افراد کو ہمیشہ نسلی امتیاز کا سامنا رہا ہے۔

News ID 1845681

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha