مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے بیت المقدس کے کمپاؤنڈ میں داخل ہونے پر جھڑپ کے دوران 20 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں داخلے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران صیہونی افواج کی فائرنگ سے 20 فلسطینی شدید زخمی ہو گئے، کشید گی میں اس وقت شدت آ گئی جب اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی کے کمپاؤنڈ میں داخل ہو کر نہتے فلسطینوں پر آنسو گیس کے شیل کے ساتھ مشتعل فلسطینوں کو منتشر کرنے کے لئے گرینیڈ فائر کئے جب کہ فلسطینی نوجوانوں نے اس موقع پر اسرائیلی فوج پر پتھراؤ کیا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوج اور فلسطین کے درمیان حالیہ کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب گزشتہ ماہ صیہونی افواج نے مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی جو اسے بین الاقوامی برادری کے دباؤ پر دوبارہ کھولنا پڑی۔
مہر نیوز/5 نومبر/ 2014 ء : اسرائیلی فوج کی جانب سے بیت المقدس کے کمپاؤنڈ میں داخل ہونے پر جھڑپ کے دوران 20 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔
News ID 1843793
آپ کا تبصرہ