مہرخبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مار کے 200 سے زائد جانور بر آمد کرلیے ہیں۔ غیر قانونی طور پر گھر میں رکھے جانے والے ان جانوروں میں 14 سفید شیروں کے علاوہ بندر اور مختلف نسلوں کے جانوروں سمیت کئی پرندے بھی شامل تھے،پولیس حکام کے مطابق ان جانوروں کے مالک سمیت اسمگلنگ کے الزام 2 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ،جن میں سے ایک ملزم چار سال پہلے اسی جرم میں 4 سال جیل کاٹ چکا ہے۔
![بنکاک میں پولیس نے گھرپر چھاپہ مار کے 200 سے زائد جانوروں کو بر آمد کرلیا بنکاک میں پولیس نے گھرپر چھاپہ مار کے 200 سے زائد جانوروں کو بر آمد کرلیا](https://media.mehrnews.com/old/Larg1/2012/12/914477.jpg)
مہر نیوز/11 جون /2013ء:تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مار کے 200 سے زائد جانوروں کو بر آمد کرلیا ہے۔
News ID 1823270
آپ کا تبصرہ