مہر خبررساں ایجنسی نےشینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نےنامہ نگاروں سے گفتگو میں امریکہ کی انسان دشمن پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پوری دنیا میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کو پامال کررہا ہے اور امریکہ کو انسانی حقوق کے بارے میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ روسی صدر نےکہا کہ امریکہ ابھی بھی گذشتہ دور میں سیر کررہا ہے اوروہ اس دور کے حقائق سے غافل اور بے بہرہ ہے روسی صدر نے ترکی میں نیٹو کے دفاعی میزائل سسٹم کوروس کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے کہا کہ روس ، امریکہ اورنیٹو کی تمام نقل و حرکت پر کڑی اور قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ روس نے شام میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مداخلت اور دہشت گردوں کی حمایت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روس کا مؤقف شام کے بارے میں تبدیل نہیں ہوا کیونکہ شام کے مسئلہ کوغیر ملکی دہشت گردنہیں بلکہ شامی عوام بہتر حل کرسکتے ہیں۔
ولادیمیر پوٹین
امریکہ پوری دنیا میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کو پامال کررہا ہے
![امریکہ پوری دنیا میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کو پامال کررہا ہے امریکہ پوری دنیا میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کو پامال کررہا ہے](https://media.mehrnews.com/old/Larg1/2007/11/316762.jpg)
مہر نیوز/ 20 دسمبر/ 2012ء: روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نے امریکہ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پوری دنیا میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کو پامال کررہا ہے اور امریکہ کو انسانی حقوق کے بارے میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
News ID 1771532
آپ کا تبصرہ