مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کافیصلہ ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی ۔ اب الہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے30 ستمبر تک فیصلے کا اعلان متوقع ہے۔ جس کے بعد یہ واضح ہوجائیگا کہ بابری مسجد مسلمانوں کی ملکیت ہے یا ہندوؤں کی ۔ الہ آباد ہائی کورٹ کے لکھنؤ بنچ نے بابری مسجد کی ملکیت کے مقدمے کا فیصلہ 24 ستمبر کو سنانے کا اعلان کیا تھا ۔ تاہم ایک سابق بیورو کریٹ رمیش چندر ترپاٹھی نے سپریم کورٹ میں ایک اپیل دائر کردی جس میں کہا گیا کہ فیصلے کے اعلان سے امن و امان کی صورت حال خراب ہونے کا خدشہ ہے اس لئے فیصلہ ملتوی کرنے کا حکم دیا جائے ۔ سپریم کورٹ نے آج سماعت کے بعد اپیل مسترد کردی اور الہ آباد ہائی کورٹ سے کہا کہ بابری مسجد ملکیت کیس کا فیصلہ سنادیا جائے ۔
ہندوستانی سپریم کورٹ
ہندوستانی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کافیصلہ ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردیاہے
![ہندوستانی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کافیصلہ ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردیاہے ہندوستانی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کافیصلہ ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردیاہے](https://media.mehrnews.com/old/Larg1/2010/09/575267.jpg)
ہندوستانی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کافیصلہ ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی ۔ اب الہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے30 ستمبر تک فیصلے کا اعلان متوقع ہے۔
News ID 1160710
آپ کا تبصرہ