صیہونی رژیم کے آج صبح غزہ کے مختلف علاقوں پر حملوں میں کم از کم 23 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، آج صبح سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 23 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

  غزہ شہر کے "عزبہ عبد ربہ" میں قابض فوج کے حملے میں دو فلسطینی شہید جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ 

اس کے علاوہ خان یونس شہر کے قصبے "عبسان الکبیرہ" میں ایک شخص شہید اور چار زخمی ہو گئے جب کہ "المواصی" میں پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے میں ایک بچی اور اس کا والد شہید ہو گئے۔