سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل تنگسیری نے کہا ہے کہ بحری فوج خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں بحری مشقیں کرے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے کہا کہ بحریہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں بحری مشقیں کرے گی۔ یہ مشقیں جمعہ کو وسطی اور شمالی خلیج فارس کے تین سمندری علاقوں میں شروع ہوں گی۔

ایرانی قومی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایڈمرل تنکسری نے کہا کہ یہ مشقیں سپاہ پاسداران انقلاب کی بحری فوج کی صلاحیتوں کا ایک محدود مظاہرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان مشقوں کا مقصد پڑوسی ممالک کو امن اور دوستی جبکہ غیر علاقائی طاقتوں کو ایرانی بحریہ کی جنگی تیاریوں کا پیغام دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشق کے دوران نئی ٹیکنالوجی، جیسے تیز رفتار کشتیوں، زمین سے سمندر میں مار کرنے والے میزائلوں اور زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال کیا جائے گا۔