صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے 15 ماہ قبل غزہ کو فتح کرنے اور حماس کی یقینی تباہی کا اعلان کیا تھا، لیکن وہ آج اسی حماس کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے ذریعے جنگ بندی معاہدے کو قبول کرنے پر مجبور ہوئے۔ حماس کے ساتھ غزہ جنگ بندی معاہدے کے اعلان سے ثابت ہوا کہ مزاحمت نے 15 ماہ کی مسلسل استقامت کے ذریعے صیہونی حکومت کو اپنے مطالبات ماننے پر مجبور کر دیا ہے۔ مہر خبررساں ایجنسی کی انٹرنیشنل ڈیسک نے «شاندار طوفان؛ غزہ جنگ بندی معاہدے پر طائرانہ نگاہ» کے عنوان سے ایک مضمون میں اس مسئلے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 24 جنوری 2025 - 12:05