مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں نامعلوم شخص نے قاتلانہ حملہ کرکے ایرانی سپریم کورٹ کے دو ممتاز ججوں کو شہید کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح ایک مسلح شخص نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ایرانی سپریم کورٹ کے سامنے دو ممتاز ججوں پر حملہ کیا۔
حملے کے نتیجے میں سپریم کورٹ کے جج حجت الاسلام رازینی اور حجت الاسلام مغیسہ شہید ہوگئے۔
حملہ آور نے واقعے کے فورا بعد خودکشی کرلی۔
ذرائع کے مطابق حملہ اور کے خلاف سپریم کورٹ میں نہ کوئی کیس چل رہا ہے اور نہ کسی کیس کا مدعی ہے۔
واقعے کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔