مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے روسی ویب سائٹ "اسپوتنک" کو لکھے گئے اپنے ایک مضمون کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے تمام پہلو شامل ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ایران اور روس کے درمیان 20 سالہ معاہدے پر دستخط نہ صرف ایک سیاسی دستاویز ہے بلکہ مستقبل کے لیے ایک روڈ میپ بھی ہے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے۔
عراقچی نے واضح کیا کہ ایران-روس اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے تین اہم شعبوں میں معیشت، ٹیکنالوجی، اور ثقافت و سیاحت سرفہرست ہیں، جن میں گہرے رابطوں کے ذریعے مزید توسیع پیدا کی جاسکتی ہے۔