ایرانی مسلح افواج کے سینئر کمانڈر نے کہا ہے کہ خطے میں امریکی تنصیبات ایرانی دسترس میں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے سینئر کمانڈر برگیڈیئر جنرل کیومرس حیدری نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں تمام امریکی تنصیبات ہماری فائرنگ کی رینج میں ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل کیومرس حیدری نے کہا کہ دشمن نے ایران کے خلاف ایک ہائبرڈ جنگ شروع کر دی ہے لہذا ہمیں ہمیشہ دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کی نفسیاتی جنگ کا ہدف افکار پر غلبہ حاصل کرنا ہے اس لیے اس دشمن کا مقابلہ ایجنڈے میں ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں ایرانی زمینی افواج کے تمام ٹینک، ہیلی کاپٹر اور ڈرون مکمل جنگی حالت میں تیار ہیں۔