مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہاہے کہ صہیونی حکام جرائم اور بربریت کے علمبردار ہیں۔ یمن کی طرف سے غزہ کے عوام کی حمایت کے بعد ان کے بیانات ان کی الجھن اور تشویش کو بخوبی ظاہر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یمن پر حملہ غزہ کی حمایت کی وجہ سے ہے لیکن ان حملوں سے یمنی عوام کا ایمان اور اخلاقی موقف مزید مضبوط ہوگا اور صہیونی دہشت گردی اور نسل کشی کے خلاف مزید ڈٹ جائیں گے۔
دراین اثناء یمن کے علماء کی تنظیم نے امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ کی جانب سے یمن پر حملے کو جنگی جرم قرار دیا اور خبردار کیا کہ یہ اقدام دنیا کو بڑے بحرانوں میں دھکیل سکتا ہے۔
تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم جوابی کارروائی، مزاحمت اور دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
یمنی علماء نے کہا ہے کہ عرب اور اسلامی حکومتوں کی غزہ اور یمن پر حملے کے بارے میں خاموشی اور بے حسی قابل مذمت ہے۔