اجراء کی تاریخ: 9 جنوری 2025 - 12:56

الحشد الشعبی عراق نے داعش کا ایک سرغنہ گرفتار کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، الحشد الشعبی فورسز نے داعش کے ایک سرکردہ رہنما کو گھات لگا کر گرفتار کر لیا جو الانبار کے شہر فلوجہ کے شمال میں واقع الصقلاویہ کے قریب ایک سیکورٹی مرکز پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

داعش کا یہ سرغنہ جعلی دستاویزات کے ساتھ اپنی مطلوبہ جگہ تک پہنچنے کا منصوبہ رکھتا تھا۔

یہ شخص انتہائی مطلوب دہشت گردوں میں سے ایک ہے، جو دہشت گردانہ کارروائیوں اور عراقی فورسز پر داعش کے حملوں میں ملوث تھا۔

عراق کے صوبہ الانبار کے سیکورٹی ذرائع نے ملک میں داعش کی نقل و حرکت کو کنٹرول کرنے کا اعلان کیا ہے۔