ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے ہندوستان کے دورے دوران ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے ملاقات کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور مجید تخت روانچی نے ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے ایران اور بھارت کے درمیان سیاسی مشاورت کے انیسویں دور میں شرکت کے لیے تخت روانچی نئی دہلی پہنچے ہیں۔