رہبر معظم انقلاب اسلامی نے میڈیا کی اہمیت اور طاقت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس شعبے میں اپنی محنت اور اختراع کی صلاحیت کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قومی میڈیا کے ارتقاء پر منعقدہ نشست کے دوران اپنے پیغام میں عالمی سطح پر میڈیا کے کردار کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے اس شعبے میں فعال افراد کو زیادہ محنت اور دقت سے کام لینے کی تاکید کی۔

انہوں نے کہ موجودہ جنگی معرکوں میں کامیابی کا دارومدار محض عسکری طاقت پر نہیں بلکہ پیغام پہنچانے اور حقیقت کو صحیح طریقے سے بیان کرنے پر ہے جو میدان جنگ میں فوجی آلات سے کہیں زیادہ فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

رہبر معظم کے پیغام کا مکمل متن ذیل میں پیش کیا جارہا ہے:

بسمہ تعالی

محترم جناب جبلی

آپ اور دیگر حضرات بخوبی جانتے ہیں کہ عالمی سطح پر میڈیا اور ابلاغ کا کردار آج پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو چکا ہے۔ آج کسی بھی فریق کی کامیابی اس کی پیغام رسانی اور حقیقت کو درست انداز میں بیان کرنے کی صلاحیت پر منحصر ہے جو عسکری قوت سے کہیں زیادہ مؤثر ثابت ہوتی ہے۔

رہبر معظم نے تاکید کی کہ ہمیں اس اہم میدان میں اپنی محنت، دقت اور اختراع کو دوگنا کرنا ہوگا تاکہ ہم اس چیلنج کا بہتر انداز میں مقابلہ کر سکیں۔ یہی میرا اس نشست کے لیے پیغام ہے۔