یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ یمن پر امریکی حملے صیہونی حکومت کی حمایت میں کئے جا رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان "محمد عبدالسلام" نے کہا کہ یمن کے خلاف امریکی جارحیت ایک آزاد ملک کی خود مختاری کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمن کے خلاف امریکہ کی جارحیت کا مقصد صیہونی رجیم کے خلاف حملوں سے روکنا ہے، جب کہ واشنگٹن، غاصب اسرائیلی رجیم کو فلسطینیوں کی نسل کشی میں مدد کر رہا ہے۔

عبدالسلام نے مزید کہا کہ جو کوئی بھی خطے میں سلامتی اور استحکام چاہتا ہے، اسے غزہ میں جاری صیہونی جارحیت کے خاتمے کے لئے عملی اقدام کرنا چاہئے، جب کہ امریکہ اس قاتل رجیم کو مزید ہتھیار اور سیاسی مدد فراہم کر رہا ہے۔

یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ کسی بھی جارحیت کے خلاف یمن کے دفاعی اقدامات جاری رہیں گے۔

انہوں نے غزہ کی مزاحمت اور فلسطینی عوام کے لیے یمن کی حمایت کے جاری رکھنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ یمن، غزہ کی حمایت میں اپنے اصولی موقف پر ڈٹا ہوا ہے۔