صہیونی ذرائع کے مطابق طوفان الاقصی کے بعد مقاومت کے حملوں کے نتیجے میں 13 ہزار سے زائد اسرائیلی مختلف نفسیاتی و جسمانی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، طوفان الاقصی کے بعد مقاومتی تنظیموں کے حملوں کی وجہ سے بڑی تعداد میں صہیونی نفسیاتی اور جسمانی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 13,500 سے زائد صہیونی زخمی ہو کر وزارت جنگ کے بحالی شعبے میں داخل ہو چکے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہر ماہ تقریباً 1,000 مزید زخمی صہیونیوں کو اس شعبے میں داخل کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں سے 43 فیصد افراد نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے شروع ہونے کے 450 دن بعد بھی مقاومتی تنظیموں کے غاصب صہیونی فورسز کے خلاف میزائل حملے اور مسلح کارروائیاں جاری ہیں۔