مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران جاپان دوستی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام میلاد حضرت زہراؑ اور شب یلدا کی تقریب سے خطاب کے دوان تہران ٹوکیو تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔
عراقچی نے کہا کہ تہران اور ٹوکیو کے درمیان جامع تعلقات کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور مذاکرات مختلف سطحوں پر بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے ہیں جو ہمیشہ تہران اور ٹوکیو کے درمیان اعلی سطح کے تعاون کا باعث بنے ہیں۔
انہوں نے جاپان کی ساساکاوا فاؤنڈیشن کے سربراہ کے حالیہ دورہ تہران کو باہمی افہام و تفہیم کے فروغ کی راہ میں اہم قدم قرار دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات میں توسیع کے لئے سفارتی رابطوں میں تیزی لانے پر بھی زور دیا۔