علوی قبیلے کے رہنماؤں نے صوبہ حمص میں بزرگ شخصیت کے مزار کی بے حرمتی کے مرتکب افراد کے عدالتی مواخذے کا مطالبہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کی ویب سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شام کے صوبہ حمص میں علویوں کے عمائدین نے حالیہ واقعات اور بدامنی کے بارے میں ایک بیان جاری کرکے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اس بیان میں قابض دہشت گردوں کی عبوری حکومت سے علویوں کی بزرگ شخصیت کے مزار کی بے حرمتی کے مرتکب عناصر کے عدالتی مواخذے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

حمص کے علوی شیوخ نے شہریوں سے نسلی نعروں سے گریز کرنے اور پرسکون رہنے کی بھی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ شام پر قابض دہشت گردوں کے ہاتھوں علویوں کی بزرگ شخصیت شیخ الخصیبی کے مزار کی بے حرمتی کے بعد حمص اور دوسرے شہروں میں زبردست مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔

تحریر الشام کے ملک پر قبضے کے بعد دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے جس کے نتیجے میں عوام شدید خوف و ہراس میں مبتلاء ہیں۔