غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے اسپتالوں پر اپنے حملے تیز کر دئے ہیں جس سے طبی عملہ سمیت مریضوں کی شہادتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مہر نیوز کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے  اسرائیلی جارحیت کی روک تھام کے لئے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے براہ راست مداخلت کی درخواست کی ہے۔

وزرات صحت نے کہا: اسرائیل نے پٹی کے تین بڑے اسپتالوں انڈونیشین، کمال عدوان اور العودہ کو براہ راست نشانہ بنایا ہے

مذکورہ وزارت نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج تینوں ہسپتالوں کے تمام شعبوں کو پچھلے چوبیس گھنٹوں سے بغیر کسی وقفے کے مسلسل نشانہ بنا رہی ہے جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ ملبے تلے دبے افراد کی خوف ناک چیخیں سنائی دے رہی ہیں "

غزہ کی وزارت صحت نے کہا: ہم تمام بین الاقوامی اداروں سمیت اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ غزہ کی پٹی میں صحت کے مراکز کی حفاظت کے لیے فوری مداخلت کریں۔"
واضح رہے کہ امریکہ اور یورپ کی حمایت سے غزہ پر صیہونی جارحیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھیں ہیں۔"