مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترک وزیر خارجہ "ہاکان فیدان" نے دمشق میں دہشت گرد گروہ تحریر الشام کے سربراہ "ابو محمد الجولانی" سے ملاقات کی۔
ترک وزیر خارجہ شام کی عبوری حکومت کے عہدیداروں سے ملاقات کے لئے آج دمشق پہنچے۔
حالیہ دنوں میں الجولانی نے دمشق میں امریکی محکمہ خارجہ اور اقوام متحدہ کے حکام سے بھی ملاقات کی ہے۔
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اگلے دو ہفتوں کے اندر ترک صدر اردگان، الجولانی سے ملاقات کے لئے دمشق کے دورے کا ارادہ رکھتے ہیں۔