پاکستان افغان خرلاچی بارڈر بھی ہر قسم کی تجارت کے لیے بند ہے، جس کے باعث پاراچنار شہر میں اشیائے خور و نوش، ادویات، تیل، لکڑی اور ایل پی جی کی قلت پیدا ہوچکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان افغان خرلاچی بارڈر بھی ہر قسم کی تجارت کے لیے بند ہے، جس کے باعث پاراچنار شہر میں اشیائے خور و نوش، ادویات، تیل، لکڑی اور ایل پی جی کی قلت پیدا ہوچکی ہے۔ راستوں کی مسلسل بندش سے کاروبارِ زندگی بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔ پارا چنار کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ عمائدین کے درمیان جرگے اور مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔