مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دمشق میں حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حرم میں ایندھن کا ذخیرہ ختم ہونے کی وجہ سے حرم کے چراغ بجھ گئے ہیں۔
حرم کے منتظم نے بتایا کہ کل رات بجلی کی فراہمی کے لیے درکار ایندھن کا ذخیرہ ختم ہو گیا ہے۔ سابق صدر بشار الاسد کے دور میں حرم کی چراغیں روشن رکھنے کے لیے ایندھن کی فراہمی یقینی بنائی جاتی تھی۔ 10 دن بعد جب حکومت شام کا سقوط ہوا اور تحریرالشام کی افواج نے اقتدار سنبھالا، ابھی تک حرم کو بجلی کی فراہمی نہیں کی جا سکی۔
کل رات حرم میں موجود ایندھن کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد سب سے پہلے حرم کی روشنی میں کمی آئی اور پھر تمام ہال اور صحن مکمل طور پر تاریک ہو گئے۔ تاہم حرم کی سیکیورٹی برقرار ہے۔
حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے کچھ خدام کا کہنا ہے کہ مقامی حکومت نے بجلی کی فراہمی کے لیے تعاون کا وعدہ کیا ہے۔