فلسطینی القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا کہ ہم انصار اللہ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ قابض رجیم کے خلاف حملوں میں تیزی لائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ حماس کی عسکری شاخ القسام کے ترجمان "ابو عبیدہ" نے اپنے ایک پیغام میں یمن کی انصار اللہ کے صیہونیت مخالف اقدامات کو سراہا ہے۔

ابوعبیدہ نے کہا کہ انصار اللہ کے غزہ کی حمایت میں صیہونی رجیم کے خلاف میزائل حملے قابل تعریف ہیں۔

القسام بریگیڈز کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم انصار اللہ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ صیہونی رجیم کے خلاف اپنے حملوں میں تیزی لائے۔

ابو عبیدہ نے کہا کہ ہم یمن کے خلاف صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ان حملوں سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ رجیم تمام اقوام کی دشمن ہے۔