مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقاومت اسلامی کے ساتھ مختلف محاذوں پر مسلسل جنگ کی وجہ سے صہیونی فوجی اہلکار تھکاوٹ اور بددلی کا شکار ہوچکے ہیں۔ مختلف ذہنی بیماریوں کی وجہ سے صہیونی فوجیوں کی خودکشی کی خبریں ذرائع ابلاغ کی زینت بنتی رہتی ہیں۔
صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں سال 500 صہیونی فوجی افسران اپنے عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔ اس سے پہلے قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ جنگ ختم ہونے کے بعد بڑی تعداد میں صہیونی افسران استعفی دے سکتے ہیں تاہم مبصرین کی توقعات کے برعکس استعفے کا سلسلہ پہلے شروع ہوگیا۔
اخبار کے مطابق فوجی افسران کے استعفی کی مختلف وجوہات ہیں جن میں سے فوج کی ناگفتہ بہ حالات، حکومت کی جانب سے نظر انداز کرنا اور جنگ کہ سختیاں قابل ذکر ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق استعفے کی شرح میں اضافے سے صہیونی فوج کو مختلف چلینجز سے نمٹنے میں مزید مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔