مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونی حکومت کے چینل 14 نے یمن سے تل ابیب سمیت مقبوضہ فلسطین کے مرکزی علاقوں پر میزائل حملے کی اطلاع دی ہے۔
اسی دوران صہیونی فوج نے یمن سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
دوسری طرف المیادین ٹی وی چینل نے بن گورین ایئرپورٹ کی پروازوں کی منسوخی کی اطلاع دی ہے۔
در ایں اثناء عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یمنی میزائل حملے کے بعد خوف سے فرار ہونے والے متعدد صیہونی آباد کار زخمی ہوئے ہیں۔