مہر نیوز کے مطابق، ماسکو میں برکس انفارمیشن اینڈ کلچرل میڈیا سینٹر نے فارسی شاعری پر ایک ادبی محفل کا انعقاد کیا۔
اس تقریب کا اہتمام برکس انٹرنیشنل ٹی وی نے روس میں ایرانی سفارت خانے کے ثقافتی مشن اور آل رشین اسٹیٹ لائبریری فار فارن لٹریچر کے تعاون سے کیا۔
تقریب میں ایران کے بارے میں ویڈیو پریزنٹیشن، لیکچرز، فارسی ادب، موسیقی اور ترجمہ پر مشتمل پروگرام شامل تھے۔
اس ادبی محفل می قرون وسطیٰ کے فارسی شاعر سعدی کی تخلیقات ’’بوستان‘‘ اور ’’گلستان‘‘ بھی پڑھی گئیں۔
اس دوران روس میں ایران کے ثقافتی مشن کے سربراہ مسعود احمدوند نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعلقات کو ضروری قرار دیا۔
ایران کے ثقافتی مشن کی سربراہ اور ماسکو اسٹیٹ لینگویسٹک یونیورسٹی (MSLU) میں مشرقی زبانوں کے شعبے کی پروفیسر ماریہ نے بیرون ملک ایرانی ثقافت کے فروغ کے لیے تہران کی کوششوں کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا: کسی پڑوسی کی ثقافت سے واقفیت کے ذریعے اس کے بارے میں بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے اور یہ قابل تحسین اقدام ہے کہ اب روسیوں کو ایران سے متعارف کرانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ایرانی ثقافتی مرکز فارسی زبان اور ایرانی ثقافت کو فروغ دے رہا ہے۔
تقریب سے برکس ٹی وی کے شعبہ جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی سربراہ الیگزینڈرا برمن نے روس اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں میڈیا کوآپریشن کی ضرورت پر زور دیا۔