ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے سابق چیف کمانڈر نے شام کی موجودہ صورت حال پر ردعمل کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے سابق چیف کمانڈر جنرل محسن رضائی نے شام کی موجودہ صورت حال پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے زور دے کہا کہ شام کی تقدیر کا فیصلہ اس ملک کے عوام کو کرنا چاہیے۔

ایران کے تشخیص مصلحت نظام کے رکن نے اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا کہ شام میں امریکہ اور اسرائیل سمیت غیر ملکی اداکاروں کی مداخلت کا نتیجہ، لیبیا، افغانستان اور عراق جیسی تباہی اور نا امنی کی صورت میں نکلے گا۔

واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ ہیئت تحریر الشام نے اتوار کی صبح دمشق پر دھاوا بول کر صدر بشار الاسد کی 24 سالہ حکومت کا خاتمہ کر دیا۔