ایران کے وزیر خارجہ نے دوحہ اجلاس کے موقع پر قطر کے امیر سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی۔

ایرانی وزیر خارجہ دوحہ اجلاس میں شرکت کے لئے قطر میں موجود ہیں۔

انہوں نے اس سے پہلے اپنے قطری ہم منصب سے ملاقات کے دوران شام میں دہشت گردی کی موجودہ لہر کو خطے کے ممالک کے ایک تباہ کن چیلینج قرار دیا۔