ایرانی وزیر خارجہ نے انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب ہاکان فیدان سے ملاقات کی۔ 

ملاقات کے پہلے راونڈ میں شام کی صورت حال سمیت علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے شام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صدر بشار الاسد سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں انہوں نے شام کی ہمہ جہت حمایت کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف کو دہرایا۔

 عراقچی نے موجودہ دہشت گردی کی لہر کو شام اور مزاحمتی محور کے خلاف صیہونی رجیم کا منصوبہ قرار دیا جو تکفیری عناصر کے ذریعے بدامنی اور خانہ جنگی کے درپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ شام ماضی کی طرح اس بار بھی دہشت گرد گروہوں پر قابو پا لے گا۔

اس ملاقات میں شام کے صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کو سراہتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اور ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔