مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور آذربائیجان کی مشترکہ فوجی مشق سرحدی صوبے اردبیل میں ہوئی۔
اس چار روزہ مشق میں دونوں ممالک کے اسپیشل یونٹس اور ایلیٹ ڈویژن نے حصہ لیا۔
مشق کے دوران جدید ترین ٹیکنالوجی سسٹم سے لیس ہیلی کاپٹر استعمال کئے گئے اور دونوں ممالک کی فوجوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔