مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے دعوی کیا ہے کہ صہیونی حکام نے واشنگٹن اور پیرس کی تجویز کے ساتھ اتفاق کرتے ہوئے جنگ بندی پر آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
صہیونی کابینہ کی طرف سے جنگ بندی پر اتفاق کے بعد ذرائع کے مطابق لبنان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 4 بجے جنگ بندی پر علمدرامد شروع ہوگیا ہے اور جنگ کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والے شہری اپنے گھروں کی طرف لوٹنا شروع ہوگئے ہیں۔
جنگ بندی شروع ہونے کے باوجود صہیونی حکومت نے اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیروت پر حملہ کیا ہے۔ مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ صہیونی جنگی طیاروں نے بیروت میں کئی مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں۔
دوسری طرف لبنان اور شام کے سرحدی علاقوں پر بھی صہیونی حملوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
صہیونی فوج کے عربی ترجمان آویچی آدری نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا ہے کہ بیروت کے عوام مخصوص مقامات سے دور رہیں کیونکہ صہیونی طیارے ان مقامات پر مزید حملہ کریں گے۔