مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنانی وزیراعظم کے دفتر نے بدھ کے روز کابینہ اجلاس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم نجیب میقاتی نے صیہونی حکومت کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی معاہدے کا جائزہ لینے کے لئے یہ اجلاس طلب کیا ہے۔
اس سے قبل لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب نے مقبوضہ فلسطین کے ساتھ مشترکہ سرحدوں کی حفاظت کے لیے جنگ بندی معاہدے کے تحت ملک کے جنوب میں پانچ ہزار فوجی دستوں کی تعیناتی کی خبر دی ہے۔
انہوں نے کہا: ہمیں امید ہے کہ جنگ بندی پر کوئی معاہدہ طے پا جائے گا اور ہم اس سلسلے میں اسرائیلی کابینہ کے اجلاس کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔