مہر خبررساں ایجنسی نے قدس الاخباریہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مزاحمتی فورسز کے ہاتھوں صیہونی فوجیوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسرائیلی فوج نے 21 نومبر کو شمالی غزہ میں ہونے والی لڑائیوں میں غفااتی بریگیڈ کے رون ایبسٹائن کی ہلاکت کی تصدیق کی۔
قابض فوج نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں ڈرون حملے میں ایک خاتون فوجی جب کہ غزہ میں ایک فوجی کے شدید زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔
اسی دوران صہیونی میڈیا ذرائع نے ڈوفدوفان یونٹ کے ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جو 7 اکتوبر 2023 کو زخمی ہوا تھا۔
صیہونی چینل 12 نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی فلسطینی مزاحمت اور حزب اللہ کے حملوں میں قابض فوج کے جانی نقصان کی شرح بڑھ رہی ہے۔