لبنان کی وزارت صحت نے آگاہ کیا ہے کہ گذشتہ سال 8 اکتوبر کو ملک پر صیہونی رجیم کے حملوں کے آغاز سے اب تک 3,768 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے گذشتہ سال 8 اکتوبر سے کل تک اس ملک پر صیہونی فوج کے حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔ 

لبنان کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ 8 اکتوبر 2023 سے کل تک لبنان پر صہیونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں 3768 افراد شہید جب کہ 15,699 زخمی ہوئے ہیں۔

  وزارت صحت نے اس بیان میں تاکید کی ہے کہ کل لبنان کے مختلف علاقوں پر صیہونی رجیم کے حملوں کے نتیجے میں مزید 14 افراد شہید جب کہ 73 زخمی ہوئے ہیں۔"