لبنان کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں میرون اور ایوم کے قصبوں اور لبنان کے سرحدی علاقے کفرکلا کے اطراف میں صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر میزائل داغے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی حزب اللہ کے جنگی اطلاعاتی مرکز نے مقبوضہ فلسطین کی شمالی بستیوں اور لبنان کی جنوبی سرحدوں میں صیہونی فوج کے مراکز پر نئے میزائل حملوں کی خبر دی ہے۔

حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ثابت قدم فلسطینی قوم اور غزہ کی  مزاحمت کی حمایت اور لبنان کے عوام کے دفاع میں مجاہدین نے صہیونی بستی میرون اور سرحدی علاقے کفرکلا کے صیہونی فوجی ٹھکانے پر بھاری میزائل سے حملہ کیا جب کہ آج صبح  اویوم قصبے میں قابض فوج کے ایک اور ٹھکانے کو بھی میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔