مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مہاراشٹر اور جھارکھنڈ کی ریاستی اسمبلیوں میں انتخابی عمل پورا ہوا۔ دونوں ریاستوں میں بی جے پی اور انڈیا اتحاد نے جیت حاصل کی ہے۔
مہاراشٹر میں بی جے پی کی زیرقیادت سیاسی جماعتوں نے 288 سیٹوں والی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرلی ہے۔
مہاراشٹر میں شردپوار کی قیادت میں کانگریس کے انتخابی اتحاد این سی پی اور ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں شیوسینا انتخابات میں رائے عامہ کو متاثر کرنے میں ناکام رہیں۔
بی جے پی اتحاد کی فتح کے بعد ممبئی اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھنے کو ملا ہے۔
دوسری طرف جھارکھنڈ میں 81 سیٹوں پر مشتمل ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں انڈیا اتحاد نے 56 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اتحاد میں شامل جماعتوں جے ایم ایم نے 34، کانگریس نے 16، آر جے ڈی نے 4 اور سی پی آئی نے 2 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ بی جے پی کو 21 سیٹیں ملی ہیں۔
ریاستی وزیراعلی ہیمنت سورین نے کہا کہ عوام نے بی جے پی انتخابی متنازعہ نعروں کو مسترد کرتے ہوئے ہمارے ترقیاتی کاموں اور نعروں پر اعتماد کیا ہے۔