فلسطینی مزاحمتی فورسز نے فلاڈیلفیا کوریڈور میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں کو میزائل سے نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہید ابو علی مصطفیٰ بٹالین نے غزہ میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔

اس گروہ کے بیان میں کہا گیا ہے: مجاہدین نے فلاڈیلفیا میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں کو 107 میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

شہید مصطفیٰ بریگیڈ نے واضح کیا کہ یہ حملہ غاصب رجیم کی فلسطینی اور لبنانی عوام پر جاری جارحیت کے جواب میں کیا گیا ہے۔

دریں اثنا، صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے جنگی محاذ پر قابض فوج کے خلاف سنگین سیکورٹی واقعے کی خبر دی ہے، تاہم صہیونی فوج کی سینسر شپ کے باعث اس واقعے کی تفصیلات پبلک نہیں کی گئیں۔