مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے شمالی قصبے المطلہ پر ایک بڑے میزائل حملے کی اطلاع دی گئی ہے۔
المطلہ ٹاؤن کونسل کے سربراہ نے بتایا کہ آج صبح سے اب تک اس قصبے کو 8 بار میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جس سے قصبے کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔
صہیونی روزنامہ یدیعوت احرونوت نے تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ نے آج صبح سے المطلہ قصبے پر کم از کم 80 راکٹ داغے ہیں۔
اسی دوران لبنان کی حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے اشدود بحری اڈے کو خودکش ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔
اس کے علاوہ حزب اللہ نے تل ابیب میں ایک فوجی ہدف پر نئے حملے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا: ہم نے تل ابیب میں ایک فوجی ہدف کو متعدد میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔
ادھر صیہونی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ رات لبنان سے مقبوضہ فلسطین پر 100 کے قریب میزائل داغے گئے ہیں۔