مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی ریٹائرڈ جنرل "اسحاق برک" نے فوج کو درپیش شدید جنگی مشکلات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف وزیر جنگ کے احکامات کو فوج کی خراب صورتحال کی وضاحت کئے بغیر بجا لاتا ہے۔
آئزک برک نے مزید کہا کہ وہ وزیر جنگ کو یہ نہیں بتاتے کہ فوج کے پاس ریزرو فورسز کی شدید کمی کی وجہ سے مقبوضہ جگہوں پر موجود رہنے کی صلاحیت نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف وزیر جنگ کو یہ نہیں بتاتے کہ فوج کے پاس روزانہ سینکڑوں میزائلوں، مارٹر گولوں اور ڈرونز حملوں کو روکنے کی صلاحیت نہیں ہے جس نے مقبوضہ شمالی علاقوں میں زندگی کو معطل کر دیا ہے اور آبادکاروں کی ان علاقوں میں واپسی کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔