مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور تین یورپی ممالک کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو بحث کے لئے پیش کیا گیا۔ 19 ممالک نے قرارداد کے حق میں اور 3 نے مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ 12 ممالک نے حق رائے دہی کا استعمال نہیں کیا۔
قرارداد منظور ہونے کے بعد ایرانی وزارت خارجہ نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی ادارے میں ایران مخالف قرارداد منظور ہونے کے بعد جدید اور پیشرفتہ سینٹری فیوجز نصب کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔