مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر دفاع اور مسلح افواج کے کوآرڈینیٹر امیر ناصر زادہ نے وینزویلا کے سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر گیبریل جمنیز سے ملاقات کی۔
اس دوران فریقین نے سائنسی اور تحقیقی شعبوں میں تعاون، ٹیکنالوجی کی منتقلی، اساتذہ اور طلباء کے تبادلے، بائیو اور نینو جیسی نئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ ساتھ ارضیات اور نقشہ سازی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔