مہر نیوز کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی انسداد دہشت گردی فورس صوبہ سیستان و بلوچستان میں جاری سکیورٹی آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔
انسداد دہشت گردی فورس کے ترجمان نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک جب کہ 5 دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دئے۔